94 - تسکین - Ash-Sharĥ
1
کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا.
2
اور تجھ پر سے تیرا بوجھ ہم نے اتار دیا.
3
جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی.
4
اور ہم نے تیرا ذکر بلند کر دیا.
5
پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے.
6
بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے.
7
پس جب تو فارغ ہو تو عبادت میں محنت کر.
8
اور اپنے پروردگار ہی کی طرف دل لگا.