All Islam Directory
1

قسم ہے چاشت کے وقت کی.

2

اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے.

3

نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے.

4

یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا.

5

تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا.

6

کیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی.

7

اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی.

8

اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟

9

پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.

10

اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ.

11

اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره.