آل اسلام لائبریری
1

قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی.

2

اور طور سِینِین کی.

3

اور اس امن والے شہر کی.

4

یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا.

5

پھر اسے نیچوں سے نیچا کر دیا.

6

لیکن جو لوگ ایمان ﻻئے اور (پھر) نیک عمل کیے تو ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا.

7

پس تجھے اب روز جزا کے جھٹلانے پر کون سی چیز آماده کرتی ہے.

8

کیا اللہ تعالیٰ (سب) حاکموں کا حاکم نہیں ہے.