All Islam Directory
1

قریش کے مانوس کرنے کے لئے.

2

(یعنی) انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے۔ (اس کے شکریہ میں).

3

پس انہیں چاہئے کہ اسی گھر کے رب کی عبادت کرتے رہیں.

4

جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا اور ڈر (اور خوف) میں امن (وامان) دیا.