102 - کثرت - At-Takāthur
1
زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا.
2
یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے.
3
ہرگز نہیں تم عنقریب معلوم کر لو گے.
4
ہرگز نہیں پھر تمہیں جلد علم ہو جائے گا.
5
ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو.
6
تو بیشک تم جہنم دیکھ لو گے.
7
اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے.
8
پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا.