1
کھڑکھڑا دینے والی.*
2
کیا ہے وه کھڑکھڑا دینے والی.
3
تجھے کیا معلوم کہ وه کھڑ کھڑا دینے والی کیا ہے.
4
جس دن انسان بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے.
5
اور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے.
6
پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے.
7
وه تو دل پسند آرام کی زندگی میں ہوگا.
8
اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے.
9
اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے.
10
تجھے کیا معلوم کہ وه کیا ہے.
11
وه تند وتیز آگ (ہے).