آل اسلام لائبریری
1

یقیناً ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا.

2

تو کیا سمجھا کہ شب قدر کیا ہے؟

3

شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے.

4

اس (میں ہر کام) کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل) اترتے ہیں.

5

یہ رات سراسر سلامتی کی ہوتی ہے اور فجر کے طلوع ہونے تک (رہتی ہے).