آل اسلام لائبریری
1

ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وه (خود) ہلاک ہو گیا.

2

نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی.

3

وه عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا.

4

اور اس کی بیوی بھی (جائے گی،) جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے.

5

اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی.